منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

صدر مملکت سے آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر کی ملاقات

21 اگست, 2024 20:02

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے نومنتخب ہونے والے صدر اسرار خان کاکڑ کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسرارخان کاکڑ کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، اسرار خان کے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے سے دیگر نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی

مزید پڑھیں:Rizz کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے سال 2023 کا لفظ قرار دیدیا

صدرآصف علی زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اسرار خان مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top