جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا منفرد انداز میں اعلان

29 اپریل, 2024 15:54

نیوزی لینڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ پہلی ٹیم ہے جس نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

کیویز نے آج اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں کین ولیمسن اور فاسٹ باؤلر جوڑی ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

کین ولیمسن ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار اور کپتان کے طور پر چوتھی بار کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کوئی بڑا سرپرائز نہیں، اہم فاسٹ بولر کیلی جیمیسن اور آل راؤنڈر ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے جب کہ وائٹ بال کرکٹ میں حالیہ کچھ اچھی کارکردگی دکھانے والے ول اوورکے، ٹام لیتھم، ٹم سیفرٹ، اور ول ینگ جیسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

البتہ نیزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کا اعلان بورڈ حکام یا عہدیدار نے نہیں بلکہ دو بچوں سے کروایا گیا جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 ننھے بچے اسکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔

ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں، سوشل میڈیا پر جیسے ہی ان ننھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس منفرد انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا اعلان کے لیے منفرد انداز اپنایا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top