منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

منکی پاکس؛ ایئرپورٹس کو کیا گائیڈ لائنز جاری کی گئیں؟

20 اگست, 2024 19:07

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایئرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔

ہدایت نامے کے مطابق سی اے اے پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ایئر لائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئی گائیڈ لائنز محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ایرپورٹس کے لیے جاری کردی گئی، جب کہ ایرپورٹس پر سی اے اے، بارڈر ہیلتھ سروسز، ایف آئی اے امیگریشن، اے ایس ایف اور کسٹم محکمہ کو اپنی پنی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

مزید پڑھیں:منکی پاکس کے پھیلاؤ کیخلاف ایئرپورٹس انتظامیہ متحرک ہوگئیں

ہدایت نامہ کے مطابق سی اے اے ایرپورٹس پر مسافروں، پروازوں اور مسافروں کے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا۔ ایرلائنز، اسٹاف اور گراونڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایرپورٹس پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہونگی، سی اے اے بطور ریگولیٹر ایرپورٹس پر منکی پاکس پھیلائو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گا۔

ایرپورٹس پر منکی پاکس پھیلائو روکنے کے لئے محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ، مشتبہ کیسز والے مسافروں کی آئیسولیشن کے اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ اور آئیسولیشن کے اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا۔

بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق اے ایس ایف ایئرپورٹس پر قائم آئیسولیشن ایریاز پر سیکیورٹی فراہم کرے گا، ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہو گا، ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کو آن آرائیول ویزا جاری نہیں کرے گا،  ایف آئی اے مسافروں کی معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابندی ہو گا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے بیگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینا ہو گی، درآمدہ اشیاء کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے ہمراہ بارڈر ہیلتھ حکام چانج پڑتال کرسکتے ہیں، پاکستان آنے والے مسافروں کی ایئر پورٹس پر تھرمل اسکریننگ ہو گی۔

گائید لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہوائی جہازوں کو لازمی ڈس انفیکٹ کیا جائے، تمام ایئر لائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے منکی پاکس کی علامات والے مسافروں کو فوری طور آئیسولیشن روم میں منتقل کیا جائے۔ محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز منکی پاکس والے مسافروں کا ریکارڈ رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top