اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کے بارے میں سنجیدہ نہیں، حماس

25 جولائی, 2024 10:31

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر ’جھوٹ سے بھری‘ ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ اس سارے معاملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے ‘جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔’

مزید پڑھیں:حزب اللہ کا اسرائیلی ائیربیس پر ڈرون آپریشن، کئی صہیونی افسران ہلاک

دوسری جانب نیتن یاہو کے امریکی قانون سازوں سے خطاب کے دوران مظاہرین واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے،غزہ پر جنگ اور قیدیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق نہ ہونے پر غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کی صلاح الدین اسٹریٹ پر ‘ہر اس چیز کو نشانہ بنایا’ جو زخمیوں کو بچانے کی کوشش کے دوران کواڈ کاپٹروں کے حملے کا نشانہ بن رہی ہے۔

جنوبی خان یونس میں اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 129 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک 39 ہزار 145 افراد شہید اور 90 ہزار 257 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی زیر قیادت حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top