منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

نتین یاہو غزہ میں حماس کو طاقتور بنانے میں شامل ہیں:جوزف بوریل

20 جنوری, 2024 13:26

یورپی یونین نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی تشکیل کیلئے مالی تعاون فراہم کی تھی، اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کے اس الزام کی تردید کے باوجود یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے حماس کی تشکیل کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بوریل نے اسپین کی ویلاڈولڈ یونیورسٹی میں ایک تقریر میں کہا کہ ہاں، حماس کو اسرائیل کی حکومت نے الفتح کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں مالی امداد فراہم کی تھی۔

بوریل نے مزید کہا کہ عالمی مسئلے کا واحد پرامن حل میں فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔اسرائیلی حکومت کے مخالفین اور کچھ عالمی میڈیا نے نیتن یاہو کی حکومتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ برسوں سے غزہ میں طاقتور حماس کو فروغ دے رہے ہیں، جس میں غزہ کے لیے قطری مالی امداد کی اجازت بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ باہر سے مسلط کردہ دو ریاستی حل امن لائے گا اگرچہ اسرائیل اس سے انکار کرتا ہے۔7 اکتوبر 2023 غزہ جنگ کے بعد پوری دنیا کی توجہ اس تنازعے کی جانب مرکوز ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حکومت نے جوابی کارروائی شروع کی جس میں اب تک 24,700 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top