منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

نواز اور شہباز کی مشاورت مکمل، 25 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان

14 فروری, 2024 17:15

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کرکے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں  بریفنگ دی جب کہ متوقع وفاقی کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر  غور بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو 6 وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم  کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ اور آئی پی پی کا ملکر وفاق میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان،

ن لیگ اور پی پی کے  حکومت سازی فارمولے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ن لیگی رہنماؤں بشمول اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزراء کے لیے زیر غور ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top