جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

29 جولائی, 2018 20:41

اسلام آباد: سیکیورٹی اسکواڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو حامی بھرنے کے بعد ہی علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 2 مختلف سیکیورٹی اسکواڈز کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں سابق وزیراعظم کے لیے خصوصی کمرہ اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر کورنری کیئر یونٹ (سی سی یو) منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد نگران حکومت نے انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر نعیم ملک اور ڈاکٹر ذوالفقار غوری نے نواز شریف کا معائنہ کیا جن کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے خون کی ٹیسٹ رپورٹ میں ٹروپونن کی زیادتی تھی اور ٹرپونن ہائی ہونے پر انہیں اکیوٹ کورنری سینڈروم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی کہنیوں اور پاؤں میں درد تھا اور سوجن بھی تھی، رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا عارضہ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے پہلے پمز اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اسپتال منتقل ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔

نواز شریف کی درخواست جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل بلایا۔

ڈاکٹر عدنان اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا اور پھر ان کی تجویز کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top