جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قومی ٹیم کی تاریخی فتح: مریم اور بلاول خوشی سے نہال

11 اکتوبر, 2023 13:17

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کرکے پوری قوم کی طرح سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور شاندار انداز میں 345 رنز جیسا بڑا ہدف حاصل کیا،جو آئی سی سی ورلڈکپ میں پہلی بار ہوا ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر پاک سری لنکا میچ سے متعلق کہا کہ گزشتہ روز پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی ۔

انہوں نےلکھاہے کہ محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق نے اتنی بہترین اننگز کھیلی ، پاکستان کی کارکردگی دیکھ کر واقعی مزہ آیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی قومی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی اور لکھا کہ عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے بہترین اننگز کھیلی۔

 

یہ پڑھیں : سری لنکا کو تاریخی شکست: پاکستان نے ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top