ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور، اپوزیشن اور پیپلز پارٹی ارکان کا اعتراض

15 مارچ, 2024 15:00

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، پانچ خواتین کے رکنیت کا حلف لینے کے بعد ایوان کی تعداد 316 ہوگئی۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس ایوان میں پیش کیے، اپوزیشن نے احتجاج شروع کیا تاہم اسپیکر نے اپوزیشن کے شورشرابہ کے دوران سات آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔

اجلاس کے دوران اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر نقطہ اعتراض اٹھایا تو اسپیکر بولے عمر ایوب ابھی اپوزیشن لیڈر نہیں بنے آپ کی درخواست کی سکروٹنی ہو رہی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اداروں کی نجکاری اور آرڈیننس کو ملک دشمنی قرار دیا،  پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر نے بھی آرڈیننسز کی منظوری پر اعتراض کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑنے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنانے ہدایت جاری کی ہے جس میں اپوزیشن سمیت تمام پارٹیزکی نمائندگی ہوگی۔

اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھالیں تو اسپیکر غصے میں آگئے اور  بولے کاغذ پھاڑ کر پھیکنے کا سلسلہ بند کریں مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ ڈسپلنری ایکشن لوں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں غزہ و فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمتی قرارداد ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top