منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سیکیورٹی سسٹم میں خامی؛ ناسا نے پاکستانی انجینئیر کو اعزاز سے نواز دیا

06 ستمبر, 2024 19:53

سیکیورٹی سسٹم میں اہم خامی کی نشاندہی پر ناسا نے پاکستانی انجینئر شہزاد احمد کو اعزاز سے نواز دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی تجزیہ کار شہزاد احمد کو اپنے سسٹم میں سیکیورٹی کی ایک اہم کمزوری کی نشاندہی کرنے پر اعزاز سے نوازا۔

شہزاد احمد نے سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان میں تحریر کیا کہ میں نے ناسا کو ہیک کیا اور اہم سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کروانے پر ناسا نے بہترین تحفہ دیا۔

مزید پڑھیں: چین نے ایلون مسک کے اسٹار لنک کی ٹکر میں 10 سیٹلائٹ لانچ کردیے

شہزاد احمد نے اسے ایک اہم سنگ میل اور انتطار کا طویل سفر قرار دیا جب کہ انہوں نے ناسا کی سیکیورٹی ٹیم کے اعتراف اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل ایک اور پاکستانی انجینئر احمد اویس نے ناسا کے مریخ 2020 مشن کیلئے اپنی جانب سے تعاون پر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے ان جینویٹی ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈ ڈویلپ کرنے میں ناسا کا ساتھ دیا۔

حال ہی میں پذیرائی حاصل کرنے والے احمد اویس نے ایسے ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈنگ میں مدد دی تھی، جس نے زمین کے علاوہ کسی بھی دوسرے سیارے پر پہلی پاور کنٹرولڈ فلائٹ کیلئے اڑان بھرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top