جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناسا کا اپنی اسٹریمنگ سروس ’ناسا پلس‘ متعارف کروانے کا اعلان

31 جولائی, 2023 10:46

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنی اسٹریمنگ سروس ’ناسا پلس‘ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس اسٹریمنگ سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے صارفین کو ماہانہ فیس کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔

نیٹ فلکس جیسی مشہور اسٹریمنگ سروس سے مدِمقابل آنے والی ناسا پلس پر خلائی لانچز کو براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس اسٹریمنگ سروس کے صارفین کو اوریجنل ویڈیو سیریز کلیکشنز تک بھی رسائی فراہم کی جائے گی جبکہ ناسا پلس پر کسی قسم کا اشتہار بھی نہیں پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین کو اسٹریمنگ میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر آف کمیونیکیشن، مارک ایٹکائنڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے صارفین کی مانگ پر ناسا کے نئے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو جلد پیش کرنے جارہے ہیں، اس اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے زریعے ہمیں ناسا کی دریافت اور کہانیوں کو لوگوں تک بہتر انداز میں پہنچانے میں مدد ملے گی‘۔

ناسا کی اسٹریمنگ سروس ناسا ایپ کے ذریعے آئی او ایس، اینڈرائیڈ موبائل اور ٹیبلٹ سمیت ویب براؤزر پر بھی دستیاب ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top