ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

وزیر داخلہ اور علی امین نے لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کا حل نکال لیا

27 مئی, 2024 20:04

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  اہم اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان کی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلسل دوسرے روز ملاقات ہوئی۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں  وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعلیٰ کےپی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے  پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا تب تک عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، عوام کا مطالبہ ہے لوڈشیڈنگ ختم اور بجلی سستی ہو جب کہ ہم نے واضح کیا ہے کہ ہم بجلی پیدا کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے دونوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا۔

ادھر وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آج بننے والے ماڈل کو ہم نے مل بیٹھ کر بنایا ہے، یہ ماڈل دیگر صوبوں میں بھی نافذ کریں گے اور اس ماڈل سے بجلی کی چوری کو کم کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top