مقبول خبریں
نقیب اللہ قتل کیس، کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے پر سماعت 20 اگست تک ملتوی
سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سےمتعلق سماعت عدالت نے محکمہ داخلہ اور پراسیکیوٹر جنرل ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ۲۰ اگست تک سماعت ملتوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سےمتعلق سماعت ہوئی ہے ۔
اس موقع پر عدالت میں وکیل صفائی فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔
اے ٹی سی عدالت نے درخواست زیر سماعت ہونےکےباوجود راو انوارکو ضمانتیں دیں متعلقہ اے ٹی سی عدالت پراعتماد نہیں رہا۔
عدالت سےاستدعاہےکہ نقیب اللہ قتل کیس کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے محکمہ داخلہ, پراسیکیوٹرجنرل اور سابق ایس ایس پی راؤ انوارکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بیس اگست تک ملتوئی کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ سندہ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ کےوالد کی جانب سےمقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنےکےلیےدرخواست دائر کی تھی۔