ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عازمین حج کی میزبانی؛ سڑکوں پر سفید رنگ کا پینٹ، مگر کیوں

05 جون, 2024 19:15

عازمین حج کی میزبانی کیلئے سعودی حکومت بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حاجیوں کو شدت گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے شیلٹرز کے علاوہ سڑکوں پر سفید رنگ کا پینٹ بھی کرنا شروع کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مقام عرفات میں جھلسا دینے والی دھوپ کی حرارت کو کم کرنے کیلئے سفید رنگ مسجد نمرہ کی اطراف کی سڑکوں پر کیا جا رہا ہے، جس سے تپش کی تمازت کم ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو تپتی دھوپ میں پیدل آسانی سے چل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کے چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

منصوبہ سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے تیار کیا تھا، مخصوص سفید رنگ کے پینٹ سے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سیلسیس کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نمرہ کے آس پاس 25 ہزار مربع میٹر پر محیط سڑکوں پر پینٹ کیا گیا ہے، یہ وہ راستے ہیں جہاں سے حاجی میدان عرفات کی جانب جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top