ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نادرا نے چوری شدہ 27 لاکھ پاکستانیوں کا قیمتی ڈیٹا کس کو فروخت کیا؟

27 مارچ, 2024 10:50

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ڈیٹا چوری اسکینڈل رپورٹ میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں بھی فروخت ہونے کے شواہد ملے۔

رپورٹ میں جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا اور بتایا کہ ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا، ڈیٹا لیک میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔

سائبر کرائم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے رپورٹ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الھق کاکڑ کو پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تیس اکتوبر 2023 کو جے آئی ٹی کے لیے حکومت وفد سے درخواست کی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top