ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

’نادر علی نے میری زندگی بچائی’ : شیر افضل مروت کا انکشاف

16 مارچ, 2024 16:34

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت معروف یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے فین نکلے، ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نادر علی کے پرینکس نے میری زندگی بچائی ہے۔

شیرافضل مروت نے یوٹیوب پلیٹ فارم ’میٹاٹینمنٹ’ کو انٹرویو میں بتایا کہ زندگی میں ایک وقت وہ بہت ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور بہت زیادہ مسائل میں گھرے ہوئے تھے۔ اپنے ہوں یا پرائے سب انہیں بہت تنگ کرتے تھے، لیکن نادر علی کے پرینک نے میری زندگی بچائی۔

علاقے میں امن و امان کے مسئلے تھے اور والد صاحب کو قتل کردیا تھا۔ وہ ایک سے ڈیڑھ سال انتہائی تکلیف میں گزارے اور اس وقت ذہن بہت غلط خیالات آیا کرتے تھے لیکن پھر اللہ نے استقامت عطا کی۔

شیرافضل مروت نے بتایا کہ انہوں نے نادر علی کے پرینکس دیکھے اور وہ انکے فین ہوگئے۔ شیرافضل مروت کے مطابق نادر علی کے پرینکس نے ہی شاید انکی زندگی بچائی ہے۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ انکی کبھی نادر علی سے ملاقات نہیں ہوئی اور کبھی ملنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ لیکن زندگی میں کسی ایک شخص کے فین ہیں تو نادر علی ہیں۔

شیرافضل مروت نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ کمپیوٹر پر نادر علی کے پرینکس دیکھتے ہیں اور انکا ایک ایک پرینک انہوں نے 50 سے 100 مرتبہ بھی دیکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top