ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارت میں ہندوؤں کو جھٹکا، مسلمانوں کی اکثریت بڑھنے لگی

10 مئی, 2024 17:14

 ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 9.84 فیصد سے بڑھ کر 14.09 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ہندوؤں کی آبادی میں 7.82 فیصد کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک نئے تجزیے کے اعداد و شمار کے مطابق عیسائی آبادی 2.24 فیصد سے بڑھ کر 2.36 فیصد، سکھ آبادی 1.24 فیصد سے بڑھ کر 1.85 فیصد اور بودھی آبادی کا حصہ 0.05 فیصد سے بڑھ کر 0.81 فیصد ہو گیا۔

جین اور پارسی برادری کی آبادی میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جین وں کی آبادی 0.45 فیصد سے گھٹ کر 0.36 فیصد رہ گئی جبکہ پارسی آبادی 0.03 فیصد سے گھٹ کر 0.0004 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ تجزیہ آبادیاتی تبدیلیوں کے پیچھے کی وجوہات سے ناواقف تھا۔

پی ایم ای اے سی نے تجویز دی کہ اقلیتوں کے حصے میں اضافہ پالیسی اقدامات ، سیاسی فیصلوں اور معاشرتی عمل کے نتیجے میں ہے جو معاشرے میں تنوع کو بڑھانے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔

اس مطالعے میں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم سے متعلق خبروں کو ‘شور’ والی خبروں کا نام دیا گیا اور اس کے برعکس کہا گیا کہ ‘اقلیتوں کو نہ صرف تحفظ دیا گیا بلکہ ہندوستان میں ترقی بھی ہوئی’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top