ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ہولی پر مسلم خاندان ہراساں، زبردستی رنگ پھینک دیے

27 مارچ, 2024 15:09

بھارت میں ہولی کی تقریبات کے دوران مسلم خاندان کو ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اتر پردیش کے بجنور میں ہولی کی تقریبات کے دوران ایک مسلم خاندان کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز گھات لگا کر کیے گئے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے ایک ملزم انیرودھ کو گرفتار کیا اور آئی پی سی کی دفعہ 147، 341، 323، 504، 509 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کرکے تین نابالغوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

متاثرہ افراد میں موٹر سائیکل سوار محمد دانش، ان کی بیٹی اور والدہ شامل ہیں، وائرل ویڈیو میں ہولی منانے والے افراد کی جانب سے مسلم اہل خانہ کو روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی انتہا پسندوں نے مسلم اہل خانہ کو روک کر مزاحمت کے باوجود زبردستی ان پر رنگ پھینکے اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔

دھام پور پولیس اسٹیشن نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم فیملی دوا لینے جا رہی تھی، تو چار سے پانچ نامعلوم افراد نے ان کی موٹر سائیکل روکی، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر زبردستی رنگ لگائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top