جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی میجرز اپنی دوست کا ریپ ہونے سے نہ بچاسکے

12 ستمبر, 2024 17:59

بھارت میں مسلح افراد نے فوجی افسران پر تشدد کے بعد ایک خاتون دوست کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکاروں کیساتھ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے 2 میجر رینک کے افسران اور ان کی 2 خواتین دوستوں پر تشدد کیا اور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دونوں نوجوان آفیسرز جو اندور کے آرمی وار کالج میں ٹریننگ پر تھے، اپنی 2 خواتین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کی غرض سے جام گیٹ کے علاقے میں گئے تو وہاں 8 سے 10 مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارت، سڑک کنارے لڑکی کے ریپ کا ہولناک واقعہ

پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان نے فوجی افسران اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک افسر اور ایک لڑکی کو یرغمال بنایا اور 10 لاکھ تاوان طلب کیا۔

مزید پڑھیں: ایمبولینس ڈرائیور کی بیمار شوہر کو لیجانے والی خاتون سے جنسی زیادتی

واقعے کی اطلاع ملنے پر ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جب اس مقام پر پہنچے تو مسلح افراد فرار ہوگئے۔

دونوں افسران اور خواتین کو اسپتال منتقل کرکے ان کا میڈیکل کرایا گیا جہاں ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق ہوئی۔

اندور پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top