منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مرید عباس قتل : ملزم عاطف زمان کی سرمایہ کاروں سے حاصل کی گئی رقم پر پولیس کی ابتدائی رپورٹ جاری

20 جولائی, 2019 14:48

کراچی : ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے مجرم عاطف زمان کی جعلسازی کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی شراکت داروں سے سرمایہ کاری کے لیے حاصل کی گئی رقم پر پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عاطف نے مبینہ انویسٹرز کو ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی، عاطف سرمایہ کاروں کو مجموعی رقم پر ماہانہ 30 کروڑ 15 لاکھ بیس ہزار روپے منافع دیتا تھا۔

مرید عباس عاطف زمان کو گیارہ کروڑ 72 لاکھ پچاس ہزار روپے دے چکا تھا، مقتول مرید عباس کو دو کروڑ 93 لاکھ بارہ ہزار ماہانہ منافع ملنا تھا۔ عاطف زمان 26 افراد سے 1 ارب 20 کروڑ 25 لاکھ 6 ہزار کی رقم لے چکا تھا۔

مقتول خضرحیات کے عاطف زمان کے پاس ایک کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے، مالی دھوکہ دہی کی تحقیقات کے لیے پولیس چیف کو خط بھیجا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس صرف دوہرے قتل کی تفتیش کا مینڈیٹ ہے، متاثرین میں سے کسی نے بھی کاروباری دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top