جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں 4 وزارتیں مانگ لیں

22 فروری, 2024 08:35

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اگلی حکومت کے لیے پاور شیئرنگ پر اتفاق کے ایک روز بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے (ن) لیگ کے ساتھ ملاقات کرکے وفاقی کابینہ میں تین سے چار وزارتوں کو مطالبہ کیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی اسپیکر نیشنل اسمبلی کا عہدہ لینا چاہتی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) پہلے ہی وہ پیپلزپارٹی کو دے چکی ہے، اب ایم کیو ایم وفاقی کابینہ میں 4 وزارتوں کے لیے اصرار کر رہی ہے کیونکہ جماعت کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ نہیں مل سکتا۔

وفاقی کابینہ میں وزارتوں کے علاوہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ قانون سازی کرکے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے، جس کی جانب سے اختیارات کی منتقلی کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما محمد زاہد نے اخبار کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

کامران ٹیسوری کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی اسحاق ڈار اور ایاز صادق کر رہے تھے۔

یہ پڑھیں : گورنر شپ ہمارا حق ہے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، ایم کیو ایم ڈٹ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top