ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فاروق ستار نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا

10 جون, 2024 14:24

رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی 22سیٹیں تعداد میں کم ہیں لیکن کردار اہم ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ کراچی اورحیدر آباد کےمسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی ،مسائل کے حل کیلئے دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی سمیت دیگر کو بھی سمجھانا ہوگا، سب مل کر کام کریں گے تو مسائل حل ہونگے، ہم شیڈو بجٹ دے چکے ہیں ،ایک ہی چیز پر ٹیکس لگانا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ گھڑی کا خریدار عمر فاروق اشتہاری نکلا، تحقیقات کا حکم

انکا کہنا تھا کہ معلوم نہیں عشرت العباد نے خالد مقبول سے رابطہ کیا یا نہیں ،الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو پہلے بھی مسترد کیا ،اب بھی کرتے ہیں ، الیکشن ٹریبونل میں الزامات درخواست گزارکو ثابت کرنے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تحریری جواب جمع کرادیا ،بے گناہی ثابت کریں گے ، ن لیگ نے جان چھڑانے کی کوشش کی توعوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top