جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

29 اپریل, 2024 16:18

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) رہنماء علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

اے ٹی سی نے علی رضا عابدی قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی اور ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین اور غلام مرتضی عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 46 سالہ سابق رکنِ قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے باہر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار گھات لگائے حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top