ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

02 اپریل, 2024 10:27

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں مگر پاکستان میں بڑھ گئیں۔

درخواستگزاروں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آئے گا، لہٰذا قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top