ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وزیر اعظم کا ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم

28 مئی, 2024 13:19

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس میں ہوا جس میں حکام کی جانب سے شہباز شریف کو معاملے پر بریفنگ کی دئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نقصان والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے، گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، لہٰذا انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی اور لاہور سمیت پاکستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے خلاف وزیراعظم نے نوٹس لے لیا تھا۔

پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے شہریوں نےموٹروے ایم ون کو احتجاجاً بند کردیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی، لاہور اور دیگر بڑے و چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے کردیا گیا ہے، دن ہو یا رات بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بچے، بزرگ، نوجوان اور خواتین سب ہی پریشان ہیں۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی فراہمی میں کمی آتی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top