منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

لائسنس نہ ہونے پر موٹرسائیکلیں ضبط کرنے کا فیصلہ

09 ستمبر, 2024 16:27

لاہور: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے احکامات جاری کیے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے افراد کی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عمارہ اطہر نے اعلان کیا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ نئے قوانین کے تحت بغیر لائسنس گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی موٹر سائیکلوں کو اس وقت تک ضبط کر لیا جائے گا جب تک کہ وہ درست لائسنس پیش نہیں کرتے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے کی رقم 2 ہزار روپے ہوگی۔ موٹر سائیکلیں صرف اس وقت واپس کی جائیں گی جب سوار درست لائسنس دکھائے گا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

علاوہ ازیں سی ٹی او عمارہ اطہر نے انکشاف کیا کہ موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کی فیس 930 روپے ہے۔ لرنر پرمٹ کیلئے گزشتہ 42 دن کی مدت ختم کر دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کیلئے اب سواروں کے پاس مکمل لائسنس ہونا ضروری ہے۔

عوام کی مدد کے لیے لاہور میں 10 نئے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ رواں سال اب تک پانچ لاکھ سے زائد شہری محکمہ ٹریفک کی لائسنسنگ سروسز استعمال کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اقدام سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے اور ٹریفک ریگو کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top