جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

 سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے پنجاب میں ہوتے ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان

24 اکتوبر, 2023 15:01

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے پنجاب میں ہوتے ہیں،سب سے زیادہ وکلاء کی ہڑتالیں بھی پنجاب میں ہوتی ہیں،پنجاب کے سینئر وکلا بھی کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہڑتالیں کرتے ہیں۔

 

سپریم کورٹ میں پنجاب میں زمین کی تقسیم کے تنازع کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کی درخواست واضح نہ ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں استدعا ہی درج نہیں ہے،پنجاب کے وکیل دعویٰ لکھنا کب سیکھیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا پنجاب کے تمام لاء کالجز بند کر دیں؟ عرضی نویس سے دعویٰ مرتب کر ایا جاتا ہے، بتائیں کیا قانون عرضی نویس سے دعویٰ مرتب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے وکیل صرف عدالت میں کھڑے ہو کر دلائل دے گا؟ ہڑتال کرنا وکیل کا حق کیسے ہوگیا؟ پورا نظام ہی خراب کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیا پنجاب کے لاء کالجز ڈرافٹنگ نہیں سکھاتے؟بلوچستان کے پسماندہ علاقے تربت میں جائیں وہاں بھی وکیل خود ڈرافٹنگ کرتا ہے۔

یہ پڑھیں :پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے: چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top