جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سانحہ بلدیہ فیکٹری، سماعت 28 جولائی تک ملتوی

23 جولائی, 2018 14:18

انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی، جس میں ایم کیوایم کارکن اورکیس کامرکزی ملزم رحمان بھولا، زبیرچریاودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

مختلف تھانوں کے مزید 4 پولیس افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کےبعدلاشوں کوجمع کیاگیا،

بیشتر لاشیں بری طرح جھلس چکی تھیں، جبکہ کئی کو  ٹکڑوں کی صورت میں حاصل کیا گیا۔

جسم کےایک اعضا کو بھی لاش تصور کیا گیا، کئی لاشوں کی شناخت موبائل فون ریکارڈسےکی گئی۔

لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔

عدالت نے 28 جولائی کومزیدگواہوں کوطلب کرلیا ۔۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اب تک 69 گواہوںکےبیانات قلمبندہو چکے ہیں ۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 720 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری سے متعلق کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top