ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

جنگ سے متاثرہ فلسطینی 50 فیصد سے زائد بے روزگاری کا شکار

19 مارچ, 2024 13:07

فلسطینی عوام پر مسلط کی جانے والی اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 50 فیصد سے زائد آباد فلسطینی بے روزگار ہیں۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

اگر یہ کارروائی مارچ کے آخر تک جاری رہی تو بے روزگاری کی شرح 57 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

عرب ریاستوں کے لیے آئی ایل او کی ریجنل ڈائریکٹر روبا جرادات نے کہا کہ غزہ میں بنیادی ڈھانچے اور اسکولوں، اسپتالوں اور کاروبار کی تباہی نے پورے معاشی شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے فلسطینیوں کے ذریعہ معاش پر ناقابل بیان اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تقریبا دو لاکھ ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں، جو انکلیو میں کل روزگار کا تقریبا دو تہائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں تقریبا لاک ڈاؤن کی صورتحال میں 650 سے زائد مستقل اور عارضی چیک پوائنٹس کے معیشت پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تین لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی ملازمتیں یا کل ملازمتوں کا ایک تہائی حصہ پہلے ہی وہاں ختم ہو چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top