جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں کورونا سے مزید 118 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

25 اپریل, 2021 14:07

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مہلک وائرس کے باعث 118 مریض انتقال کر گئے۔ بھارت کی صورت حال دیکھتے ہوئے ملک میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 118 مریض انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 611 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

آج ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہوگئی، ملک میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین لیکر مزید تین طیارے پاکستان پہنچ گئے

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک روزکے دوران 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ سترہ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے تمام بڑے شہروں کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز پر مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ملتان، سوات، فیصل آباد میں وینٹ پر موجود مریضوں کی شرح برقرار ہے، وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو حالات بھارت جیسے ہو جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top