جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

بھارت کے 100 اسکولز کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول

01 مئی, 2024 16:19

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این آر سی) کے 100 کے قریب اسکولوں کو بذریعہ ای میل بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح 4 بجے نئی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن کے اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ چانکیہ پوری میں سنسکرت اسکول، آر کے پورم میں ڈی پی ایس اور جنوبی ضلع کے وسنت کنج سمیت تمام اسکولوں کو صبح 4 بجے کے قریب ای میل موصول ہوئی کہ ان تعلیمی اداروں کے اندر بم رکھے گئے ہیں۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے میڈیا کو بتایا کہ دہلی پولیس نے پتہ لگا لیا ہے یہ دھمکی آمیز ای میلز کہاں سے جاری ہوئیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ای میلز روس سے بھیجی گئی ہیں، مگر ہو سکتا ہے بھارت سے ہی روسی آئی پی کا استعمال ہوا، لہٰذا معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں میں ایئرپورٹس اور پیر کو اسپتالوں سے بھی اسی طرح کی دھمیکیاں موصول ہوئی تھیں۔

وزارت داخلہ اور دہلی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں مت، یہ کالیں جعلی معلوم ہوتی ہیں۔

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کو اب تک بم کی دھمکیوں کی 60 کالیں موصول ہو چکی ہیں۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے فوری طور پر اسکول کے احاطے کو خالی کرا لیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top