جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایک ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار، عالمی ادارہ صحت کی تحقیق میں انکشاف

04 مارچ, 2024 15:48

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپے میں اضافے کی ‘وبا’ خاص طور پر غریب ممالک کو متاثر کر رہی ہے جب کہ بچوں اور نوجوانوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔

مارچ کو موٹاپے کے عالمی دن سے قبل جاری ہونے والی اس تحقیق میں اندازہ لگایا گیا کہ 1990 میں دنیا میں موٹاپے کے شکار بالغوں، نوعمروں اور بچوں کی تعداد 226 ملین تھی مگر 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 1,038 ملین ہو گئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او میں غذائیت برائے صحت کے ڈائریکٹر فرانسسکو برانکا کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد افراد کی تعداد ہمارے اندازے سے کہیں پہلے آئی ہے۔

اگرچہ ڈاکٹروں کو معلوم تھا کہ موٹاپے کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن علامتی اعداد و شمار 2030 میں متوقع تھے۔

لانسیٹ کے مطابق محققین نے 190 سے زائد ممالک میں 22 کروڑ سے زائد افراد کے وزن اور قد کی پیمائش کا تجزیہ کیا۔

انہوں نے اندازہ لگایا کہ 2022 میں 504 ملین بالغ خواتین اور 374 ملین مرد موٹاپے کا شکار تھے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ 1990 کے بعد سے مردوں میں موٹاپے کی شرح تقریبا تین گنا (14 فیصد) اور خواتین میں دگنی (18.5 فیصد) سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق 2022 میں تقریبا 159 ملین بچے اور نوعمر موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، جو 1990 میں تقریبا 31 ملین تھے۔

دائمی اور پیچیدہ بیماری کے ساتھ دل کی بیماری، ذیابیطس اور کچھ کینسر سے موت کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران موت کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔

پولینیشیا اور مائیکرونیشیا، کیریبین، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک اس اضافے سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں موٹاپے کی شرح زیادہ آمدنی والے صنعتی ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں طرز زندگی میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالنے والی برانکا نے کہا کہ ماضی میں ہم موٹاپے کو امیروں کا مسئلہ سمجھتے تھے، جو اب دنیا کا مسئلہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top