اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

آئندہ 24 گھنٹے کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

28 جولائی, 2024 10:30

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں کل سے بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:کیا کراچی میں آج بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 27 جولائی کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔ جس کے زیراثر ملک بھر میں 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top