منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سپرد خاک کردیا گیا

10 اکتوبر, 2021 17:10

اسلام آباد: نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

محسن پاکستان اور قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ان کی خواہش کے مطابق ایچ ایٹ قبرستان می تدفین کردی گئی ہے۔

ان کی تدفین کے وقت اسلام آباد اور اطراف میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی تھی جس کے باعث ان کی تدفین کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو رواں برس اگست میں کورونا کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی کورونا کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ایٹمی سائنسدان کو گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top