ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

محسن نقوی نے7 رکنی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

24 مارچ, 2024 14:47

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے7 رکنی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے کہا کہ کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے 7افراد پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹٰ کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، ان 7ممبران نے ہی ٹیم کی سلیکشن کرنی ہے، سلیکشن کمیٹی میں شامل ساتوں ممبرزکےاختیارات ایک جیتےہی ہوں گے، سلیکشن کمیٹی کے 4کھلاڑی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے نئے کوچز کیلئے بات جاری ہے، پیسے ہیں تو کوچز اچھے آنے چاہیئے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  کرکٹ کی بہتری کیلئے کوشاں ہوں، میرے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں، ہم نے پیسے سنبھال کر نہیں رکھنے کرکٹ کی بہتری پر لگانے ہیں۔

کرکٹ میں اب کسی کی سفارش نہیں چلے گی، کرکٹ بورڈ کا پیسہ کرکٹ پر لگاؤں گا، پالیسی سب کیلئے یکساں ہوگی کسی سفارش کونہیں مانیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک انٹرنیشنل کوچ سے بات چل رہی تھی تو میڈیا نے ہائی لائٹ کیا وہ بھاگ گیا، کھلاڑی کو کول اکیڈمی جارہے ہیں، کرکٹ بورڈ کا پیسہ کرکٹ کی بہتری پرلگاؤں گا۔
پالیسی سب کیلئے یکساں ہوگی ،کوئی سفارش قبول نہیں ،سب کا خیال ہے ٹیم مضبوط ہونا ضروری ہے، ہماری عماد وسیم سے ون پوائنٹ ایجنڈے پربات ہوئی ہے،کسی قسم کے این اوسی پر بات نہیں ہوئی ،اب یہ نہیں ہوگا کسی کا فون آجائے کہ اس کو کھلادویہ نہیں چلے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top