پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک

08 مئی, 2024 15:08

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ویزا کے مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

چار سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر صبح آئرش دارالحکومت ڈبلن پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے قاصر تھے۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب ہونے کے باوجود محمد عامر کو ویزا  نہ ملنے کی وجہ سے سفری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے برطانوی شہری سے شادی کے ذریعے برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2018 میں آئرلینڈ کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کیونکہ بروقت ویزا کے اجراء کی ذمہ داری میزبان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ میں موجود شاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں موجود اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top