منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ کررہی ہے : صدر پاکستان

16 دسمبر, 2019 15:02

اسلام آباد : صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں، جس میں سے ایک کو ٹوئٹ کر رہا ہوں

انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی روتے ہوئے دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کی جانب سے لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے۔


صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی شہریت بل، احتجاج کرنے پر بھارتی پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء پر تشدد

ان کا کہنا تھا کہ ناقابل یقین طور پر بہادر جامعہ ملیہ دہلی کے جوان اپنے جوش و ولولے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی فاشسٹ ہندوتوا حکومت کے ارادے کچھ بھی ہوں، اس بہادر اقلیت کو دبایا نہیں جاسکتا، "ہم دیکھیں  گے”۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top