جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ایف بی آر احکامات پر ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند ہونا شروع

01 مئی, 2024 15:19

وفاقی حکومت نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بلاک کرنا شروع کر دی ہیں۔

ایف بی آر نے پانچ لاکھ چھ ہزار چھ سو اکہتر ٹیکس نادہندگان کے نام رجسٹر موبائل ٹیلی فون بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ان افراد کے فون بند کر کے 15 مئی تک ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے نام بھی مشتہر کر دیے گئے ہیں، پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز 15 مئی تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top