جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

05 اپریل, 2024 16:04

پاکستان میں تمام مقامی اور غیر ملکی موبائل فون مینوفیکچررز نے 20 سے زائد موبائل فون ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے۔

موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ فونز بلکہ فیچر فونز سمیت پش بٹن فونز کی قیمتوں میں بھی 100 روپے سے 500 روپے تک نمایاں کمی کردی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کے سیلز اہداف پورے نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بڑی تعداد میں موبائل فون تیار کیے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ نرخوں میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی ایم پی ایم اے) کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی فون بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے لیکن حکومتی پالیسیوں میں تضاد کی وجہ سے وہ ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے زیر اہتمام مقررین نے کہا کہ پالیسی ہدایات کا فقدان اور مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں کے درمیان رسہ کشی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top