منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

قومی اسمبلی کے ‘نومنتخب’ اراکین نے حلف اٹھالیا

13 اگست, 2018 15:22

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، آئندہ پانچ سال کے لیے منتخب ہونے والے ارکان سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے حلف لیا اٹھایا۔

اسمبلی کا آغاز

ققمی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اسمبلی کی کارروائی 

 اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے جارہے ہیں۔

 آصف زرداری نے سب سے پہلے رجسٹر پر دستخط کیے۔

324 راکین نے حلف اٹھا 

قومی اسمبلی میں آج 329 کے ایوان میں 324 ارکان نے حلف اٹھایا، پہلے مرحلے میں 319 ارکان نے حلف اٹھایا اور 5 اراکین قومی اسمبلی نے تاخیر سے آنے پر دوسرے مرحلے میں حلف اٹھایا جب کہ 5 اراکین حلف نہیں اٹھاسکے۔

حلف برداری کی اس خصوصی تقریب کے موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شفقت محمود،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،  شریک چیئرمین آصف علی زرداری،  یوسف رضا گیلانی،

ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی،  نوید قمر،

قوم پرست رہنما سردار اخترمینگل، شیخ رشید ،

مسلم لیگ ن کے سربراہ  شہباز شریف ، احسن اقبال، اور دیگر دیگراراکین قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب

ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top