ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

میر واعظ عمر فاروق کا مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

28 جولائی, 2018 12:07

آزادی کشمیر کے روح رواں میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حریت رہنما میر واعظ فاروق نے  ہیغام جاری کیا ہے کہ  عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے کو گفت و شنید کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اب بھارت کو بھی عمران خان کی پیشکش پر ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے اور کشمیر میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کو مثبت جواب دینا چایئے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top