منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

امت مسلمہ فسلطینیوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے: خطبہ حج

15 جون, 2024 09:50

دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ کے قریب عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پہنچے جہاں خطبہ حج ادا ہوا۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج میں فرمایا کہ امت مسلمہ فسلطینیوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے، دنیا بھر سے آئے عازمین فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے سب سے زیادہ دعا کریں یہ مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے 2 ہزار 500 فلسطینیوں کو رواں برس حج سے روک دیا

خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، نماز برائی سے بچاتی ہے، زکوۃ ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کے لیے ہدایت موجود ہے،خطبہ حج
ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام لوگوں کے لیے پسندکیا ہے،  اے لوگو! مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے،  اے لوگو، اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، اے لوگو، کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔؎

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے فرمایا کہ کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، اے لوگو، غیبت سے پرہیز کرو، ایک دوسرے سے تعاون اور مدد کا جذبہ قائم رکھو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑہوگی، اللہ تعالیٰ گناہ معاف کرکے درجات بلند کرنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:رواں سال حج سیزن کے دوران پہلے خوش نصیب بچے کی ولادت

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جا رہا ہے، حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

آج سعودی عرب میں ماہ ذو الحجہ کی نویں تاریخ کو ہزاروں افراد ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

سعودی ریاست کے دور میں مسجد نمرہ نے اپنی سب سے بڑی توسیع دیکھی تھی۔ اس مسجد کی لمبائی مشرق سے مغرب تک 340 میٹر اور چوڑائی شمال سے جنوب تک 240 میٹر ہے۔

اس کا رقبہ 110,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ مسجد کے پیچھے سایہ دار صحن ہے جس کا رقبہ 8,000 مربع میٹر ہے۔

 مسجد کے طول و عرص میں چار لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں چھ مینار ہیں اور ہر مینار کی بلندی 60 میٹر ہے۔

حجاج پورا دن میدان عرفات میں عبادت الہٰی اور دعائیں کرتے گزاریں گے اور حجاج غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، حجاج مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء قصر ادا کریں گے جس کے بعد حجاج رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

واضح رہے کہ حج کی سعادت کیلئے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top