منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کے بڑے اضافے کا امکان

03 مئی, 2024 17:36

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

صدر کراچی ڈیری اینڈ کیٹلرز فارمرز ایسوسی ایشن مبشر قدیر عباسی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے  کہا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

ایک بیان میں مبشر قدیر نے کہا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی قیمتیں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

ڈیری اینڈ کیٹلرز فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ضروری ہے کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top