اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

دودھ کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

23 جولائی, 2024 11:15

محکمہ لائیو سٹاک کی سفارش پر حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 215 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ دودھ کی ہول سیل قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل جون میں کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق دودھ کی ریٹیل قیمت 20 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 220 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دودھ کی ہول سیل اور ڈیری فارمرز کی قیمتیں بالترتیب 205 روپے اور 195 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ڈیری فارمرز ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

معاہدے کے مطابق ڈیری فارمرز سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

”دودھ بیچنے والے 31 دسمبر تک مزید اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ ڈیری فارمر ہر سطح پر خرید و فروخت کے نرخ ظاہر کرنے کا پابند ہوگا۔ ڈیری فارموں سے خوردہ فروشوں تک دودھ کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top