ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،7بچوں سمیت 22افراد ہلاک

16 مارچ, 2024 14:47

تفصیلات کے مطابق ربڑ کی کشتی ترکی کے شمال مغربی صوبے کناکلے میں ڈوبی جس کے باعث 7 بچوں سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد دو افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا جبکہ دو افراد نے تیر کراپنی جان بچائی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثہ اور لیبیا واقعات کی رپورٹ طلب کرلی، محسن نقوی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک تھا، کئی ماؤں کی گود اجڑی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں۔ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا۔

خیال رہے کہ یونان کشتی حادثہ تیرہ جون کو اس وقت پیش آیا تھا جب 750 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی یونان کے قریب ڈوب گئی۔

اس حادثے کے بعد یونان کو بین الااقوامی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ اس نے مہاجرین کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔جبکہ یونان میں حکام محتسب کی چھان بین سے الگ اپنے طور پر اپنے کوسٹ گارڈز کی ذمے داری کا تعین بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top