ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مشرق وسطیٰ کے رہنما اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس پر دباؤ ڈالیں، انٹونی بلنکن

10 جون, 2024 22:01

امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے رہنما اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس پر دباؤ ڈالیں۔

انٹونی بلنکن نے مصر سے اسرائیل کے لیے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں جنگ بندی میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار حماس کو ٹھرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور اسرائیل جنگ بندی میں حماس کو اعتراض ہے، لہٰذا مشرق وسطیٰ کے رہنما اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس پر دباؤ ڈالیں۔

امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس اپنے اقدامات میں مسلسل غیر معمولی خود غرضی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلنکن سے ملاقات میں نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کردی

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مجوزہ معاہدے سے ہی سب یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے،  جنگ بندی معاہدے پر رضا مندی کے لیے شہریوں کی کم سے کم اموات کو یقینی بنانا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top