جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

جنت میں پلاٹ کتنے کا ہے؟ پادری نے بُکنگ کی مد میں لاکھوں ڈالرز جمع کرلیے

02 جولائی, 2024 20:43

میکسیکو کے چرچ آف دی اینڈ آف ٹائمز کے ہادری نے جنت میں بکنگ کیلئے پلاٹ بیچنے کی قیمت مقرر کردی۔

پادری کے حیران کن دعوے کے مطابق پلاٹ کے مالک بننے کیلئے خواہشمندوں کو ایک خطیر رقم اداکرنی پڑے گی، جس میں فی مربع میٹر جگہ کیلئے 100 ڈالرز (یعنی پاکستانی رپوں میں 27 ہزار 836 سے زائد) مختص کیے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس پلاٹ کو خریدنے کی خواہش رکھتا ہو اسے پلاٹ کے سائز سے قطع نظر جنت میں جگہ کی ضمانت بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دنیا کے پہلے روبوٹ نے نوکری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

علاوہ ازیں چرچ والوں کا یہاں تک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے 2017 سے اب تک ان پلاٹوں کے عوض لاکھوں ڈالرز جمع کرلیے ہیں۔

اس پادری کا دعویٰ ہے کہ 2017 میں خدا نے اسے یہ پلاٹ فروخت کرنے کا اختیار دیا اور خریداروں کو پلاٹ کے سائز سے قطع نظر خدا کے محل کے قریب جگہ کی ضمانت دی۔

علاوہ ازیں ان پلاٹوں کی ادائیگی ویزا، ماسٹر کارڈ، گوگل پے، امریکن ایکسپریس، اور ایپل پے سے کی جارہی ہیں جبکہ پلاٹوں کی قسط کے الگ الگ پلانز دستیاب ہیں۔

@metrouk This Christian church in Mexico is selling plots of land in ‘heaven’ starting at $100 per square metre… You can even pay with American Express, Apple pay, or set up a payment plan. The pastor of the Church of End Time says he spoke to God in 2017 and he ‘authorised the sale of his plots’😅 #fy #fyp #mexico #mexico🇲🇽 #church #churchtiktok #pastor #scam #land #plot #news #worldnews #breakingnews #funny ♬ Write This Down (Instrumental) – SoulChef

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top