ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

دنیا کے پہلے روبوٹ نے نوکری سے تنگ آکر خودکشی کرلی

02 جولائی, 2024 16:35

جنوبی کوریا کی گومی سٹی کونسل میں ایک سرکاری ملازم روبوٹ نے دو میٹر اونچی سیڑھیوں سے کود کر خودکشی کرلی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ روبوٹ نے ’محنت سے کام کیا‘ روزانہ دستاویزات کی فراہمی، شہر کی تشہیر اور مقامی رہائشیوں کو معلومات کی فراہمی کا کام کیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ملازم روبوٹ سرکاری طور پر سٹی ہال کا حصہ تھا جو بہت محنتی تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل روبوٹ کو ایک جگہ پر چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد گرنے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:نابینا افراد کی مدد کیلئے ’روبوٹ کتا‘ تیار

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے ملک کا پہلا ’روبوٹ خودکشی‘ قرار دیا ہے۔

کچھ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روبوٹ کو اپنے کام کے بوجھ کے دباؤ کی وجہ سے جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ تکنیکی خرابی اس کی ذمہ دار ہوسکتی ہے۔

اگست 2023 میں اس روبوٹ کو ایک ماڈل ملازم کے طور پر بنایا گیا تھا جسے پیار سے "روبوٹ سپروائزر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top