جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میٹا صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت کئی ایپس چلانے میں مشکل، مگر کیوں؟

17 جولائی, 2024 17:46

پاکستان میں میٹا صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا اور نیٹ بلاک نے پاکستان میں میٹا سروسز میں مشکلات کی کوئی تصدیق نہیں کی تاہم منگل اور بدھ کو پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں جبکہ بعض صارفین نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا آئرن مین جیسا حفاظتی لباس بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت نے کڑی نظر رکھی ہوئی تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر تجویز کیا تھا کہ موثر سیکیورٹی کیلئے 6 سے 11 محرم الحرام تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم حکومت نے یہ تجویز اور درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top