ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ایلون مسک کا آئرن مین جیسا حفاظتی لباس بنانے کا فیصلہ

16 جولائی, 2024 17:44

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد اسپیس ایکس کے بانی اور ارب پتی ایلون مسک نے مشہور فلم کردار آئرن مین طرز کا لباس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ شاید اب فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر حفاظتی لباس تیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ایلون مسک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران دو افراد نے الگ الگ مواقع پر ان کی جان لینے کی کوششیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل خطرناک ہے، حملہ آوروں کو اسلحہ کے ساتھ امریکی شہر ٹیکساس میں ٹیسلا ہیڈکوارٹر سے 20 منٹ کی مسافت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے ایسا بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستقبل میں موبائل فونز کا متبادل کیا ہوگا؟ ایلون مسک کا انکشاف

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کرانے کے لیے کام کرنے والی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو بھاری رقم بھی عطیہ کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کو پینسلوانیا کے دیہی علاقے میں ایک انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر آنے کے تقریباً 15 منٹ بعد گولی ماری گئی تھی جو ان کے دائیں کان کو چھو کر گزری تھی جب کہ حملہ آور کو موقع پر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top